کراچی میں آج تیز بارش کا امکان

298

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر قائد میں کل کے مقابلے میں میں آج زیادہ بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ، بلوچستان کے مختلف علاقوں جبکہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے بعض مقامات پر آندھی، جھکڑ اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر 1 بجے کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز بارش کے بعد درجۂ حرارت میں کمی آئی ہے اور موسم بہتر ہو گیا ہے۔

علاوہ ازیں شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہےاورگرمی کی شدت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔