کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی سطح پر سونے کے بھاؤ کم اور پاکستان میں بڑھ گئے۔ملک میں جمعرات کے روزفی تولہ سونا400روپیہ مہنگا ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار600 روپے سے بڑھ کر2لاکھ41ہزار روپے پر پہنچ گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ6 ہزار619 روپے ہو گئی۔