ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں بہتری رہی

274

کراچی (کامرس رپورٹر)جمعرات کو انٹر بینک اور مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں بہتری رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 13پیسے گھٹ گئی اور ڈالر کی قدر278.53 روپے سے گھٹ کر278.40روپے رہ گئی۔ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر9پیسے کم ہوکر 280.18 روپے پر بند ہوا۔