پاکستان کرکٹ کلب پی سی بی زون چھ کی چمپئن بن گئی

232
پاکستان کرکٹ کلب کے کپتان سرفراز احمد مہمان خصوصی امتیاز ابڑو سے ٹرافی وصول کرتے ہوئے

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)کرکٹ کے فروغ کے لئے ہم ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے سا تھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی کرکٹ ایک جنون ہے جس کو ہر پاکستانی بڑے شوق سے دیکھتا اور کھیلتا ہے۔ان خیالات کا اظہار امتیاز علی ابڑو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے پی سی بی زو ن چھ انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر صدر تقریب علی اسد ڈائریکٹر ایس بی سی اے ڈسٹرکٹ ایسٹ نے شاندار ٹورنامنٹ کرانے پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر خا لد نفیس چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آر سی اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ندیم عمر کی قیادت میں کے کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گے۔قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میچ میں ٹیسٹ اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم جسمیں سابق کپتان ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد، سعود شکیل، انور علی، صائم ایوب ، عمیر بن یوسف اور دیگر انٹر نیشنل کھلاڑی کھیل رہے تھے نے عالمگیر جیم خانہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پی سی بی زون چھ انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ عالمگیر جیم خانہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4۔19 اوورز میں 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی محمد عثمان رحیم نے 17 ، عاشق علی نے 16 رنز بنائے۔ فراز احمد خان نے 15 رنز دیکر 3 رضا ال حسن نے 15 رنز دے کر 3، جبکہ ٹیسٹ کرکٹر انور علی اور انٹر نیشنل کرکٹر صائم ایوب نے 18،18 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان کرکٹ کلب نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 4۔16 اوور میں مطلوبہ 70 رنز بنا لئے۔ ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل نے 35 اور عمیر بن یوسف نے 13 رنز بنائے۔ عاشق علی نے 9 اور محمد حسنین 19 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی امتیاز علی ابڑو نے پاکستان کرکٹ کلب کے کپتان سر فراز احمد کو ونر ٹرافی اور صدر تقریب علی اسد نے رنر ٹرافی عالمگیر جیم خا نہ کے کیپٹن محمد حسن کو پیش کی۔