جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں افغا نستان نے بے حد خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور11.5 اوور میں سکے سبھی کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ افغانستان کا یہ اسکور ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اسکور تھا۔ اس سے پہلے افغانستان کو ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اسکور17.1 اوو ر میں72 رنز تھا جو اس نے میر پور،ڈھاکا میں16 مارچ2014 کو بنایا تھا۔اس میچ میں افغانستان کو نو وکٹ سے شکست ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف بھی وہ نو وکٹ سے ہاری۔نیوزی لینڈ اور آسریلیا کے خلاف لیگ اور سپر آٹھ میں کامیابیوں کے ساتھ افغانستان نے شاندار کارکردگی کے بعد پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا اور امید یہی تھی کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف اچھی کھیل کا مظاہرہ کرے گی مگر اس نے اس ٹورنامنٹ میں اپنے سب سے خراب کھیل کا مظاہرہ کیا۔ افٖغانستان نے ابھی تک 22ٹیموں کے خلاف بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں بھارت، جنوبی افریقا اور نیپال ایسی تین ٹیمیں ہیں جن کو وہ ابھی تک شکست نہیں دے سکی ہے۔اس سیمی فائنل سے پہلے اٖفغانستان کا ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میںسب سے کم اسکور17.2 اوور میں80 رنز تھا جو اس نے انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں21 ستمبر2012 کوہوئے عالمی کپ کے میچ میں بنایا تھا۔ جنوبی افریقا کے خلاف برج ٹاون میں5 مئی2010 کو ہوئے میچ میں بھی افغانستان کے سبھی کھلاڑی16 اوور میں80 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔افغانستان کے یہ اسکور اب ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں مشترکہ طور پر تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔ افغانستان کا اسکور جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں سب سے کم اسکور19.1 اوورمیں77 رنز تھا جو سری لنکا نے نیو یارک میں3 جون 2024 کو کھیلے گئے میچ میں بنایا تھا۔ اس میچ میں جنوبی افریقا نے16.2 اوور میں چار وکٹ پر80 رنز بناکر چھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔افغانستان کا اسکور ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ناک آوٹ میچ میں سب سے کم ہے۔ اس سے پہلے کسی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ناک آئوٹ میچ میں سب سے کم اسکور ویسٹ انڈیز نے بنایا تھا ، سری لنکاکے خلاف اوول میں19 جون 2009 کو سیمی فائنل میں۔ ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی17.4 اوور میں101 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تھے۔کولمبو میں سری لنکا کے خلاف7 اکتوبر2012 کھیلے گئے فائنل میں ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی 18.4 اوور میں101 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے۔افغانستان ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں چار مرتبہ سو سے کم اسکور پر آوٹ ہوئی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اس نے سات مرتبہ سو سے کم اسکور بنایا ہے۔اسکے پہلے چار سب سے کم اسکورٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں بنائے گئے ہیں 13 مرتبہ ٹیمیں سو سے کم اسکور پر آوٹ ہوئی ہیں اس سے پہلے کسی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں اتنی مرتبہ سو سے کم اسکور نہیں بنے تھے۔ اس عالمی کپ میں صرف چار مرتبہ ایسا ہوا ہے جب کسی ٹیم نے دو سے سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔