پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں فیل ہو گئی ہیں،شاہد خاقان

74

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن کومذاکرات کی آفر صرف پولیٹیکل پوائنٹ ا سکورنگ ہے ،عمران خان کو جیل میںوہ سہولیات دی گئیں جو عام قیدیوں کو دی جاتی ہیں،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں فیل ہو گئی ہیں۔ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جس جیل میں اس وقت بانی پی ٹی آئی قید ہیں میں بھی وہیں قید تھا۔سزائے موت والے بیرک میں الگ جگہ
بنائی گئی۔عمران خان جہاں قید ہیں وہ جگہ ان کی حکومت میں بنائی گئی تھی۔ملک میںاس وقت بہت سارے مسائل ہیں۔ موجودہ سیاسی جماعتیں یہ مسائل حل نہیں کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ 35سال ن لیگ میں رہاہوں اس لیے ہر اچھے برے کاذمہ دارہوں۔نیب کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا گیا،ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بناکرپریس کانفرنسز کی جاتی تھیں،انہیں سیاسی لیڈروں کو جیل میں ڈالنے کاشوق ہے،بات یہاں تک پہنچ گئی کہ وزیراعظم کو سزائیں بھی ہونے لگیں۔