اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اصل مذاکرات فوج کیساتھ کیے جائیں اور درمیانی راستہ نکالاجائے،یہ حکومت اپنے کیسز ختم
کرنے اور عوام کو بجلی کی تاروں پر لٹکانے آئی ہے،موجودہ حکومت کیساتھ مذاکرات کرنیوالا منہ کالا کرے گا۔اسلا م آباد کی سیشن عدالت میں پیشی کے موقع پر سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ کے آخر تک نوازشریف بھی اپنا بیانیہ بدل لیں گے۔جب چور چوکیدار بن جائیں تو پھر اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ چور، ڈاکو، لٹیرے، ناکام، نااہل بجٹ پیش کرنے والی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ حکومت بتائے کسی ملک نے ان کو اب تک 5 ڈالر بھی دیے ہیں۔ میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے۔ میری مارکیٹ کے 18 دکاندار دکانیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔آزاد کشمیر کے بعد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی حالات خراب ہو رہے ہیں۔امریکی کانگریس کے 368 ارکان فارم 47 والے نہیں ہیں۔ قوم چین کے وزیر کی اسلام آباد میں تقریر پر بھی غور کرے۔