سوئی سدرن نے کراچی میں چھ بڑے پروجیکٹس مکمل کر لیے

157

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن نے کراچی میں گیس کے کم پریشر، سپلائی کے مسائل اور صارفین کی طرف سے بڑھتی ہوئی گیس کی طلب کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کی ہے.گیس کے بنیادی انفرااسٹرکچر کے متعدد منصوبوں پر عمل درآمد ناگزیر ہوگیا تھا کیونکہ ملک میں 10 ملین سے زیادہ گھرانے اپنے گھروں کو گرم رکھنے اور کھانا پکانے کی ضروریات کے لئے پائپ لائن کے ذریعے قدرتی گیس پر انحصار کرتے ہیں. قدرتی گیس کی سپلائی کے مسائل، خاص طور پر شہری سیٹ اپ میں واضح ہوتے ہیں اور اس سے زیادہ کثیر منزلہ مکانات کے معاملے میں جہاں واحد متبادل LPG ہے، جسے آبادی کا بڑا حصہ اضافی بوجھ کے طور پر دیکھتا ہے. قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کے باوجود قدرتی گیس خاص طور پر ’’پروٹیکٹڈ صارفین ‘‘ کے لیے ہر لحاظ سے سب سے سستا ذریعہ بنی ہوئی ہے.ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے کیونکہ یہ شہر روزگار کے لیے بے شمار لوگوں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے. دوسری جانب تقریباً ایک دہائی سے قدرتی گیس کی فراہمی کے دستیاب ذرائع سے پیداوار میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔