لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) لاہو رہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے ساہیوال واقعہ کی انکوائری کیلئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شبیر نیازی نے ایڈووکیٹ نوشاب خان کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ساہیوال واقعے پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے۔