نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ یکم اکتوبر سے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 57 سالہ مارک روٹ 14 سال سے نیدرلینڈز کے وزیراعظم رہے ہیں مگر وہ جلد یہ عہدہ چھوڑنے والے ہیں۔
عیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک روٹ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے حامی رہے ہیں اور ان کے امریکا اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔
مارک روٹ نے کہا ہے کہ نیٹو کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا بہت بڑا اعزاز ہے، روس کا مقابلہ کرنے کے لیے نیٹو کو طاقتور ہونا چاہیے۔