فیصل واوڈا نے عدالت عظمیٰ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

195

اسلام آباد(آن لائن) توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے عدالت عظمیٰ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔اس سے قبل عدالت نے انھیں دوبارہ جواب کے لیے مہلت دی تھی۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں عدالت عظمیٰ میں شوکاز کا نیا جواب جمع کرا دیا، اپنے جواب میں فیصل واوڈا عدالت عظمیٰ سے غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ خود کوعدالت عظمیٰ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔ فیصل واوڈا نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے خلاف توہین
عدالت کی کارروائی ختم کی جائے، میری پریس کانفرنس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا تو معافی مانگتا ہوں، میری پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا۔