عمران خان واہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی

64

اسلام آباد (آن لائن) ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔وکیل نے استدعا کی کہ درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے کے لیے رکھ لی جائے، جس پر جج محمد افضل مجوکا نے کہا کہ عدت کیس کا فیصلہ8 جولائی تک کرناہے،اس کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کی وڈیولنک پیشی نہ کرانے پر جیل حکام کا
جواب جمع نہ کرایاجاسکا، عدالت نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی وڈیولنک پیشی نہ کرانے پر جیل حکام کا جواب آیا کیا؟ جس پر عدالتی عملے نے جواب دیا کہ ابھی تک جیل حکام کا جواب نہیں آیا۔وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو وڈیولنک پیشی کا حکم دے رکھا تھا،جس پر جج محمد افضل مجوکا نے کہاکہ جیل حکام کے جواب کا انتظار کرلیتے ہیں۔عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت16 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی۔