یورپی کمیشن ،پی آئی اے سمیت تمام پاکستان ائیر لائنز پر پابندی عاید

29

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی کمیشن کی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائرلائنز پر پابندی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ترجمان یورپی کمیشن کاکہنا ہے کہ یورپی یونین کی ائر سیفٹی فہرست میں کوئی پاکستانی ائرلائن شامل نہیں ہے۔ترجمان یورپی کمیشن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پر پابندی تھرڈ کنٹری آپریٹر کی اجازت کی معطلی کا نتیجہ ہے، معطلی کے باعث پاکستان سے یورپ تک کوئی پرواز نہیں چلائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اب بھی تمام قابل اطلاق معیارات کے مظاہرے میں ناکام ہے، پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائرلائنز کا اصلاحی اقدامات پر عملدرآمد لازمی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سول ایوی ایشن بھی ضروری صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔یاد رہے کہ 3 جون کو یورپی کمیشن نے قومی ائر لائنز پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن (پی آئی اے) کی پروازوں پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ موخر کر دیا تھا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے یورپی یونین کے مطلوبہ اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے پابندی میں توسیع ہوئی۔31 مئی کو یورپی کمیشن کے اجلاس میں پاکستان کو سول ایوی ایشن میں پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل افسران تعینات کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ریگولیٹری ڈپارٹمنٹ کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث4 سال سے پابندی عاید ہے۔