وزیراعظم نے عمران خان کو مذاکرات کی آفر دی ہے، خواجہ  آصف

155
Wanting good relations

اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی   کو مذاکرات کے لئے سنجیدہ آفر دی ہے،   بانی پی ٹی آئی  کی جانب سے مثبت جواب آیا تو ان کی رہائی سمیت ہر معاملے پر بات ہو سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیر دفاع  نے کہا کہ جب شہباز شریف اپوزیشن لیڈر تھے تب بھی انہوں نے عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دی تھی جس کے جواب میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیاگیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں کے لیے ہم نے بہت سے راستے کھولے لیکن اُن کی قیادت کی طرف سے مثبت جواب نہ ملنے کی صورت میں معاملات خراب رہے ہیں۔