بھارت :  تمام الیکٹرانکس کمپنیوں کو ٹائپ سی چارجرز بنانے کا حکم

344

نئی دہلی : بھارتی حکومت نے اگلے سال جون تک تمام اسمارٹ فونز کے لیے ٹائپ سی چارجرز کو لازمی قرار دے دیا ہے ۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر کے سلسلے میں تمام موبائل کمپنیوں کو خط بھی جاری کر دیا ہے ۔

بھارتی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام موبائل کمپنیاں جون 2025 تک اپنے موبائل فونز  ٹائپ سی چارجرز کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کریں گی ۔ اسی طرح تمام لیپ ٹاپس کے لیے ٹائپ سی چارجرز کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے الیکٹرانکس کمپنیوں کو جون 2026 تک کا وقت دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت تیسرے مرحلے میں ہیڈ فونز اور دیگر الیکٹرانکس آلات کے لیے ٹائپ سی چارجر بنائے گی، حکومتی ذرائع کے کہنا ہے کہ یہ مرحلہ 2026 کے بعد شروع کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ ہندوستان سے پہلے یورپی یونین نے تمام فونز اور لیپ ٹاپس کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا تھا اور اب یورپی یونین کے تمام 27 ممالک میں ٹائپ سی چارجر والے فون اور لیپ ٹاپس فروخت  کیے جا رہے ہیں ۔