کراچی میں شدید گرمی سے شہری بے حال، مرنے والوں کی تعداد 585 ہوگئی

239

کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس اور شدید گرمی عروج پر ہے، مختلف علاقوں سے مزید 6 لاشیں ملیں ہیں جبکہ 3 روز میں ملنے والی لاشوں کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 5 روز میں اموات کی تعداد 585 تک پہنچ گئی، شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رہا، لسبیلہ، رضویہ، گارڈن، لیاری اورلائنز ایریا کے مکین مشتعل ہوگئے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ 141 میتیں ایدھی سرد خانے لائیں گئیں،ایدھی ذرائع تین روز میں ستائیس ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جن میں تین کی شناخت ہوگئی ، گرمی سے بچاو کے لیے رینجرز نے بھی شہر میں کیمپ لگادیئے گئے۔

کراچی میں قیامت خیز گرمی سے ہلاکتیں ہیٹ ویو یا پھر وجہ کوئی اور؟ 5 روز میں اموات کی تعداد 585 تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ 141 میتیں ایدھی سرد خانے لائیں گئیں۔

ایدھی فاونڈیشن کے مطابق 21 جون کو 79 افراد کی لاشیں غسل، کفن کے لیے لائی گئیں، 22 جون کو جون کو 90 افراد کی لاشیں لائی گئیں جبکہ 23 جون کو 140 افراد کی میتیں سرد خانے منتقل کی گئیں اور 24 جون کو135 لاشیں لائی گئیں۔

ہیٹ اسٹروک کیمپس پر ٹھنڈے پانی اور شربت کے اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں مختلف ادویات اور ڈرپس بھی موجود ہیں۔

نادرن بائی پاس، ملیر لنک روڈ،الاظہرگارڈن گلزارہجری ،ٹینک چوک ملیر کالا بورڈ بس اسٹاپ، بلدیہ ٹاون الاصف اسکوائر،نیو سبزی منڈی، لیبر اسکوائرگلشن معمار، چاندنی چوک اور24 مارکیٹ میں لگائے گئے ہیں۔