اس بجٹ میں سب سے زیادہ توجہ ٹیکس لگانے پر دی گئی : مولانا فضل الرحمٰن

249
Constitution of Pakistan

جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ اور مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں سب سے زیادہ توجہ ٹیکس لگانے پر دی گئی۔ 

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ میں اپنے لوگوں کا مؤقف دینا چاہتا ہوں، تمام دعوؤں کے باوجود معاشی طور پر پاکستان کہاں کھڑا ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی ہے عوام دوست بجٹ ہے مگر ملک کا کباڑہ ہوگیا ہے ،اقلیت حکومت کر رہی ہے، پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے۔