بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بیجنگ پہنچ گئے، جہاں ان کے چینی ہم منصب ڈونگ جون نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں وزرا نے ملاقات کے دوران سعودی چین تعلقات اور دفاعی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ رابطہ کاری کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شہزادہ خالد نے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین زانگ یوشیا سے بھی ملاقات کی،جس میں انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔