ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے بروہی برادری کے معزز رئیس ارسلان خان بروہی کو سندھ کا نائب صدر مقرر کر دیا، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے کام شروع کردیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر رئیس ارسلان خان بروہی نے کہا کہ عہدے کی لالچ نہیں، پارٹی نے جو ذمہ داری دی ہے، اسے بہتر طریقے سے انجام دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، پانی کی کمی نے عوام کو مشکلات سے دو چار کردیا، لیکن حکمرانوں کو عوام کا احساس نہیں۔