عمران خان کیخلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے، رانا ثنا

129

اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے، کوئی نیا کیس ادھر ادھر سے تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے قوم کے ساتھ ڈراما کیا ہے، انہوں نے لندن میں ملاقات کا پروپیگنڈا کیا، لندن والی بات میں کوئی وزن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے 10 جماعتوں کو جوڑ کر بانی پی ٹی آئی کی حکومت بنائی، جب اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ اٹھایا تو عدم اعتماد کا معاملہ ہوگیا۔حال ہی میں ن لیگ چھوڑنے والے سابق گورنر سندھ محمد زبیر سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ محمد زبیر خود فارغ ہوگئے، ہم نے ان کو پارٹی سے نہیں نکالا۔