ملکہ کوہسار مری میں تعمیرات پر فوری پابندی عاید

87

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹکنے ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر فوری پابندی لگا دی۔کمشنر کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعمیرات سے مری میں مٹی کا کٹاؤ، تجاوزات، جنگلات کا کٹاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پابندی پنجاب سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ کے سیکشن 4۔ڈی کے تحت لگائی گئی ہے اور یہ پابندی 90 دن یا مری کے ماسٹر پلان کی تکمیل تک برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پابندی کا اطلاق سرکاری تعمیرات اور پراجیکٹس پر نہیں ہوگا جبکہ مری ایکسپریس وے کے اطراف پر بھی یہ پابندی لاگو ہوگی۔