شاہ محمود قریشی و دیگر پی ٹی آئی  رہنما ریلی نکالنے کے مقدمے سے بری

155
not acceptable

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر رہنما ریلی نکالنے کے مقدمے سے بری کردیے گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی کے علاوہ خرم نواز اور دیگر کی بریت کی درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جہاں تھانہ کورال میں درج مقدمات سے بریت کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ راجا فرخ علی نے فیصلہ سنا دیا۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے سید محمد علی بخاری ایڈووکیٹ نے بریت کی درخواست پر دلائل دیے۔ راجا خرم شہزاد کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور راجہ انصر محمود کیانی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی، اسد عمر اور علی نواز اعوان پہلے سے بری ہوچکے ہیں، شاہ محمود قریشی، راجہ خرم نواز اور دیگر کے خلاف تھانہ کورال میں مئی 2022 میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔