لاہور: پاکستان ریلوے نے جشن آزادی کی مناسبت سے آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی ٹرین کو 7 سال کے بعد چلایا جا رہا ہے۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی یہ آزادی ٹرین ملک بھر میں 22 روز تک ٹریک پر رواں دواں رہے گی۔
ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت اطلاعات سے ہدایات جاری ہونے کے بعد ڈائریکٹر آپریشنز ریلوے نے ہیڈکوارٹرز سے اخراجات کے تخمینے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ملک بھر میں 22 روز تک چلنے والی آزادی ٹرین میں چاروں صوبوں، جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، پاک فوج سمیت دیگر ملکی ثقافت کو نمایاں کیا جائے گا۔