بھارت:اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں ‘جے فلسطین’  کا نعرہ لگا دیا

287

نئی دہلی:بھارت کے شہر حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے بھارتی لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے جذبہ ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں حلف لیتے ہوئے ‘جے فلسطین’ کا نعرہ لگادیا۔

کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن کے سربراہ نے انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرکے 18ویں لوک سبھا کا رکن منتخب ہونے کے بعد رکن پارلیمنٹ کا حلف لیا۔ حلف لیتے ہوئے اسدالدین اویسی نے جے فلسطین یعنی فلسطین زندہ باد کا نعرہ بلند کیا۔

یاد رہے کہ جیسے ہی اسدالدین اویسی نے حلف لینا شروع کیا تو اسی دوران بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے ہندو مذہب سے متعلق نعرے بلند کرنا شروع کردیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جب جے فلسطین کا نعرہ بلند کرنے پر تنازع کھڑا ہوا تورکن پارلیمنٹ اسداویسی کا کہنا تھا کہ بھارتی آئین انہیں جے فلسطین کا نعرہ لگانے سے نہیں روکتا۔

خیال رہے کہ اسدالدین اویسی نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں متعصب بی جے پی امیدوار مادھوی لاٹھا کو سوا تین لاکھ سے زائد وٹوں سے شکست دی تھی۔