پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں رقم کے تنازع پر فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں رقم کے تنازع پر فائرنگ سے جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے رقم کے تنازع پر مخالف فریق نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے کہا کہ ایس ایم جی کا استعمال کیا، ملزمان اور متاثرہ خاندان آپس میں قریبی رشتے دار ہیں، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔