گوادر (آن لائن) گوادر فری زونز میں ڈی ڈالرائزیشن کا آغاز ہو گیا ، اس کے تحت گوادر فری زونز کی تمام کمپنیاں اپنے تجارتی لین دین کو امریکی ڈالر کے بجائے پاکستانی کرنسی میں کر سکتی ہیں، اب گوادر فری زون اور ٹیرف ایریا پاکستانی کرنسی میں کاروبار کریں گے، یہ فریقین کی تجارت کو ڈالر کے اتار چڑھا سے محفوظ رکھے گی۔ گوادر پرو کے مطابق ترمیم شدہ ایس آر او 805 (1)/2024 کسٹمز رولز 2001ء کے تحت گوادر فری زون اور ٹیرف ایریا (پاکستان کی مارکیٹیں اور صنعتیں جو گوادر فری زون کے دائرہ اختیار سے باہر کام کرتی ہیں) کے درمیان ڈالر کے لین دین کی شرائط کو کم کردیا گیا ہے۔