عمران خان :نااہلی کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلیے درخواست

84

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی کے خلاف زیر التوا اپیل کی جلد سماعت کے لیے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست گزار کے وکیل علی ظفر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی کہ عمران خان کی نااہلی کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ درخواست گزار سابق وزیر اعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں جبکہ درخواست گزار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل کرنے کے بعد پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کی کارروائی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات زیر التوا ہیں، عدالت عظمیٰمیں زیر التوا کیس کی وجہ سے ہائیکورٹ میں کارروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی ہے۔درخواست گزار کے مطابق ان مقدمات کی وجہ سے درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی اوررکن اسمبلی منتخب نہیں ہوپا ر ہے ہیں جبکہ زیر التوا اپیل کی وجہ سے درخواست گزار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔