پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناکامی کی وجہ عدم استحکام ہے: عثمان خواجہ

250

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے لیکن بورڈ اور ٹیم میں مسلسل تبدیلیاں ہورہی ہیں، اس عدم استحکام کی وجہ سے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کیوں کہ جب استحکام نہیں ہوتا تو پلیئرز کے لیے پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے

  میلبرن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کبھی استحکام نہیں آیا، جب میں باہر سے دیکھتا ہوں تو گریٹ شرٹس کی ٹیم میں مسلسل تبدیلیاں ہورہی ہیں۔

آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا کہ کپتانی کرنا بابر اعظم کا فیصلہ ہے، اگر وہ کر سکتے ہیں تو انہیں کرنی چاہیے ،پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی، اسٹاف اور کھلاڑی مسلسل تبدیل ہورہے ہیں، یہ صورتحال انتہائی مشکل ہوتی ہے جس میں کوئی کارکردگی نہیں دکھاسکتا، کیوں کہ استحکام بہت ضروری ہے جو پاکستان کرکٹ میں کبھی دکھائی نہیں دیا۔