نیشنل لیبر فیڈریشن کر ا چی زون کے تحت عید الاضحی کے موقع پرمستحق محنت کشوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیاگیا۔اس سلسلے میں صنعتی سائٹ ایریا، کورنگی، لانڈھی ودیگر علاقوں میں این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان، جنرل سیکرٹری قاسم جمال اور سینئر جوائنٹ سیکرٹری امیرروان نے گوشت تقسیم کیا۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے صدرخالدخان نے محنت کشوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حضرت ابراہیمؑ کی قر بانی یہ درس دیتی ہے کہ مسلمانوںکو اللہ کی رضا کے حصول کے لیے ہروقت جان ومال کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہو گا۔ نیشنل لیبر فیڈریشن غریب اور مظلوم افراد کی تنظیم ہے۔ شہر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، بیروزگاری اور کم اُجرت پرکام کرنے والے محنت کشوںسے عید کی خو شیا ں بھی چھین لی ہیں۔ حکومت نے غریب محنت کشوں کے لیے زمین تنگ کردی ہے اور زندہ رہنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ NLF محنت کشوں کو متحرک کررہی ہے اور بہت جلد ہم ایک بڑی رابطہ مہم شروع کریں گے اور غریب محنت کشوں کو کسی قیمت پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تمام اہم صنعتی زونز سائٹ ایریا، کورنگی، لانڈھی، نارتھ کراچی، بن قاسم، فیڈریل بی ایریا و دیگر علاقوں میں محنت کشوں کو متحرک کیاجائے گا۔ صنعتی زون کی سطح پر NLF کے کام کو آگے بڑھائیں گے اور محنت کشوں کی سماجی خدمت کے کام کوجاری رکھے گی اور ان کی بحالی کے لیے پوری قوت کے ساتھ جدوجہد کی جائے گی۔ مو جو دہ حالات میں مزدور شدیدمصائب کا شکار ہیں، مہنگائی آسمان سے با تیں کررہی ہے۔ عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے مگر کوئی پر سان حال نہیں اورمحنت کشوں کے اداروں کی جانب سے غریب محنت کشوں کی جانے والی ظلم وزیادتیوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ احتجاج بلند کیاجائے گا۔