رواں ہفتے میں شارجہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے شاندار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا

422

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پاکستانی کمیونٹی کے ترجمان معروف پاکستانی سوشل میڈیا گروپ پاکستانیز ان شارجہ کی جانب سے 29 جون کو پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں متحدہ  عرب امارت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے شاندار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا، اس سلسلے میں بھرپور تیاریاں کی جاری ہیں ، گزشتہ دنوں اس سلسلے میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں بہترین  ٹیلنٹ کی تلاش میں آڈیشن منعقدہوئے ، جس میںبچوں اور بڑوں نے شمولیت کی ۔ صدر پاکستانیز ان شارجہ محترم جناب عمیر جاوید نے جسارت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک شاندار پروگرم ہوگا جو گیمز ، لائیو سٹیج ڈرامہ ، مزاحیہ مشاعرہ ، طلبا کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کوئز اور دیگر ایونٹس شامل پر مشتمل ہوگا ،درست جواب دینے والوں اور شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کو موقع پر انعامات سے نواز اجائے گا ۔ عوام الناس کی سہولت کے لیے دیگر سٹالز کے علاوہ کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے ، ہم امید کرتے ہیں پاکستانی کمیونٹی اس پروگرام میں بھرپور انداز میں شمولیت کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا پاکستانیز ان شارجہ کا مقصد کمیونٹی کے مسائل کو متحدہ عرب امارات کے قوانین کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے حل کرنا اور کمیونٹی کی فلا ح و بہبود کو یقینی بنا نا ہے ، ہم آئندہ بھی کمیونٹی کی تفریح کے لیے اس طرح کی مثبت تفریحی سرگرمیاں منعقد کرتے رہیں گے ۔