پاکستان حج والینٹئیرز:3 بیٹیوں نےمنیٰ وعرفات میں حاجیوں کی خدمت کی

231

پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ کی سرپرستی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان حج والینٹئیرگروپ (پی ایچ وی جی) کے عہدیداران اور تمام والینٹئیر حضرات نے دن رات حجاج کرام کی خدمت کا فریضہ بحسن خوبی سرانجام دیا۔ اس کارِ خیر میں الله پاک کے فضل و کرم سے اس سال پی ایچ وی جی کیمپ کی 3 خواتین ڈاکٹر آمنہ عابد، محترمہ شہناز جاوید اور آنسہ میرال فیصل نے بھی حصہ لیا اور منئ و عرفات میں حاجیوں کی خدمت کا شرف حاصل کیا۔
اللہ جل جلالہ کی کیا حکمت تھی کہ تین والنٹیئرز حضرات جن میں محمد یونس عبدالستار، جاوید عبدالطیف اور راجہ محمد ریاض شامل تھے پی ایچ وی جی کے والینٹئر کی رجسٹریشن والے کمپیوٹر میں انٹر کرنا بھول گئے۔ جس کی وجہ سے یہ تینوں حضرات اس سال خدمت کی سعادت سے مستفیذ نہ ہوسکے۔ کیمپ کے مرد مجاھد میاں وحید صاحب نے اکیلے تین دنوں تک کیمپ کو سنبھالے رکھا۔ کیمپ ڈائریکٹر محمد یونس عبدالستار نے جسارت کے بیورو چیف سید مسرت خلیل سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی حکومت کی جانب سے حج کے انتظامات کی تعریف کی اور دعا کی اللہ پاک خادمِ حرمین الشریفین اور ان کی حکومت، پاکستان حج والینٹئیر گروپ کے عہدیداران اور تمام والینٹئیر حضرات جنہوں نے دن رات حجاج کرام کی خدمت کی ان کو انکے والدین کو اور انکے اہل و عیال کو دنیا اور آخرت میں اجر عظیم عطا فرمائے، آمین یا رب العالمین۔