عالمی شہرت یافتہ کمپنی الائیڈ کارپویشن نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول کومثبت قرار دے دیا ۔ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ مقام ہے ۔
الائیڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو افسر ایرن سیدر جیکسن نے سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کا انتخاب کرتے ہوئے ماحول کو مثبت قرار دے دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستان بیرونی سرمائی کاری کے لیے سازگار اور محفوظ مقام ہے ، پاکستان میں کاروبار کرنا ہماری اولین ترجیحات میں سے ہیں ۔
ایرن سیدر جیکسن نے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنا مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں بنائے جانے والے پرسنل کمپیوٹر اور گیمنگ ہارڈویئر خطے کے دوسرے ملکوں کو برآمد کیے جا سکیں گے۔
ایرن سیدر جیکسن نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول مثبت ہے۔