آئی ایم ایف کا وفد 28 جون کو پاکستان پہنچے گا

126

اسلام آباد (آن لائن) آئی ایم ایف کا وفد 28 جون کو پاکستان پہنچے گا ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے سخت معاشی فیصلوں کو بجٹ کا حصہ بنانے اور متعدد اشیا پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی ہے۔ آئی ایم ایف نے ان اقدام کو معاشی پیش رفت کے لیے مثبت قرار دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف حکام سے ورچوئل مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے بجٹ سے متعلق ملکی سیاسی اتفاقِ رائے کو سراہا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سخت فیصلے ہی معاشی پیش رفت کے لیے ناگزیر اور مفید ہیں۔ آئی ایم ایف نے سخت معاشی فیصلوں کو بجٹ کا حصہ بنانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے تعاون اور ٹیکس کی چْھوٹ کے خاتمے کو ٹیکس سسٹم کے حوالے سے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔