ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز اپنے افتتاحی ایڈیشن کے لیے تیار

209

ایجبسٹن (اسپورٹس ڈیسک)ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز کرکٹ کی دنیا کا ایک بڑا ایونٹ بننے کو تیار ہے۔ اس انوکھی لیگ میں ریٹائرڈ اور نان کنٹریکٹ یافتہ ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو کرکٹ کے منظرنامے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے منظورشدہ یہ لیگ 3 جولائی سے 13 جولائی تک برطانیہ میں ایجبسٹن اور نارتھمپٹن شائر کاونٹی کرکٹ کلب کے میدانوں میں کھیلی جائے گی۔ اس لیگ کی نمایاں خاصیت پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا جس پر دنیا بھر توجہ مرکوز ہے اس میچ کی ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں۔