لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبے میں کئی ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔ یہ بات وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں کہی۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اب تک کوئی چھٹی نہیں کی عید پر بھی وہ مسلسل کام کرتی رہیں۔ عید کے دنوں میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں ریکارڈ کمی کی گئی اور پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ زائد لی گئی کرائے کی رقم مسافروں کو واپس کرادی گئی۔ پورے صوبے میں صفائی کا ریکارڈ قائم ہوا اور کہیں کوئی آلائش یا گند باقی نہیں رہنے دیا گیا۔ عید پر صفائی مہم کے دوران 55 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز پورے صوبے میں مسلسل متحرک رہے۔