دھمکیوں کے باوجود بینظیر بھٹو کی وطن واپسی بہادری کی مثال ہے، محمدعلی قریشی

163

ٹنڈو محمد خان ( نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ بار میں پیپلز لائرز فورم کی جانب سے بینظیر بھٹو کا 71 سالہ یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہوئے پیپلز لائرز فورم کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ محمد علی قریشی اور لائیرز فورم کی ایگزیکیٹیو باڈی کے جملہ عہدیداران و ممبران نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا،اس موقع پر پیپلز لائرز فورم کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ محمد علی قریشی نے اپنے خطاب میں سالگرہ منانے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہید بی بی کی وطن عزیز اور اس کی عوام کے تحفظ کی خا طر دی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ 18 اکتوبر کو اس وقت کے ڈکٹیٹر حکمران جنرل مشرف کی دھمکی کے باوجود ملک کے مفلوک الحال پسے ہوئے عوام کے حقوقِ کی جدو جہد کے لیے بی بی پاکستان آئیں اور اپنی جان قربان کر دی۔اس موقع پر ایڈووکیٹ اعجاز میمن جنرل سیکرٹری اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منظور احمد پنہور نے خطاب اور تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا اور دیگر سینئر وکلاء میں ڈی بی اے ٹی ایم خان کے صدر علی محمد میمن ،عبدالقیوم گدی پٹھان ، جنرل سیکرٹری عنایت علی سہتو، عبد الحفیظ دائودانی، علی محمد، مو سیٰ میمن، ندیم قریشی ودیگر وکلا نے بھر پور شرکت کی۔