آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سےشکست دیدی

228
ICCT20 World Cup

اینٹیگوا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ راؤنڈ کے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔

سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم انٹیگوا میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ ہارڈک پانڈیا نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ویرات کوہلی 37، رشب پنت 36، شیوم دوبے 34 اور روہت شرما 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سوریا کمار یادو 6 رنز بناسکے جبکہ اکسر پٹیل 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلا دیش کی طرف سے تنظیم حسن ثاقب اور رشاد حسین نے 2،2 شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ سپر ایٹ راؤنڈ میں بھارت نے اپنے گزشتہ میچ میں افغانستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بنگلادیش کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن، لٹن داس، نجم الحسین شانتو، توحید ہردوئے، شکیب الحسن، محمود اللہ، جیکر علی، رشاد حسین، مہدی حسن، تنظیم حسن ثاقب، مستفیض الرحمان جبکہ بھارت کے: روہت شرما، ویرات کوہلی، رشب پنت، سوریا کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ اسکواڈ میں شامل تھے۔