پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا یہ حکومت زیادہ لمبا عرصہ چل سکے گی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ٹیکسسز لگا کر ظلم کیا گیا ہے، یہ پارلیمنٹ ناجائز پارلیمنٹ ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپنے اتحادی سنبھالے نہیں جا رہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ایم این ایز بجٹ پر بولنا نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور پیپلزپارٹی کا آپس میں ڈرامہ لگا ہوا ہے،عوام نے مینڈیٹ پاکستان تحریک انصاف کو دیا اور انہوں نے چوریا۔