احتجاج کی آڑ میں سیاسی ایجنڈا حاصل کرنیکی اجازت نہیں‘ شہباز شریف

212

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں سیاسی ایجنڈا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے لیکن اس کی آڑ میں مذموم مقاصد کی تکمیل کسی صورت قبول نہیں ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شہبازشریف اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملکی سیاسی صورتحال اور گورنرکے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے صوبہ خیبر پختونخوا کو یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبودکے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔دریں اثناء گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کے مشیر راناثنا اللہ سے بھی ملاقات کی۔ دونوںرہنمائوں میںملکی سیاسی صورتحال سمیت صوبہ خیبرپختونخوا میں گرڈ اسٹیشنوں پر اراکین اسمبلی کے دھاوے سمیت دیگر امور پر گفتگوکی گئی۔فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت اسٹیٹ کی رٹ کو چیلنج کررہی ہے۔اس موقع پروزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ ریاست کے خلاف کھڑے ہونے کی کوشش کررہے ہیں ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔