بینکوں کے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم233 ارب روپے ریکارڈ

107

کراچی (کامرس رپورٹر) گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء￿ میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2024 میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم233 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 22.5 فیصدکم ہے، گزشتہ سال مئی میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 300 ارب روپے ریکارڈ کیاگیاتھا، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء ماہانہ بنیادوں پر1.2 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔اپریل میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء کاحجم 236 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا جومئی میں کم ہوکر233 ارب روپے ہوگیا۔