کراچی(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی میں بزنس مین پینل(بی ایم پی)گروپ کے چیئرمین اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سابق صدرانجم نثار نے ایف پی سی سی آئیک میں بی ایم پی کے کردار سے فائدہ اٹھانے کے لیے فعال مشغولیت اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کی آواز سنی جائے اور پالیسی سازی کے عمل میں ان کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کیا جائے۔انجم نثار نے کراچی میں گروپ کے سینئر اراکین کے ساتھ ایک میٹنگ میں موجودہ بجٹ پالیسی اور بی ایم پی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اہم سینئر گروپ ممبران عبدالرحیم جانو، ناصر حیات مگوں، رفیق سلیمان، خرم سعید، شوکت سلیمان، حاجی یعقوب، جاوید جیلانی، رضوان بھٹی، شارق وہرا، شاہد انوال، قمر انول، ہارون فاروقی،جاوید جیلانی اور خالد پوری سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رفیق سلیمان نے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی موثر آواز بزنس مین پینل ہے،آج حکو۲متی حلقوں میں ایف پی سی سی آئی کو اہمیت نہیں دی جارہی مگرہم بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار کی قیادت میں بی ایم پی بزنس کمیونٹی کی مضبوط آوازہیں اور یہ ہمارا عزم ہے کہ ایف پی سی سی آئی کو اس کی اصل حیثیت میں واپس لائیں گے۔