سندھ اور پنجاب میں آندھی اور بارش،3اموات ،کراچی میں بوندا باندی

94
کراچی: پاور ہائوس چورنگی پر بجلی بندش کے خلاف سڑک بند کرکے احتجاج کررہے ہیں

فیصل آباد/جڑانوالہ/جیکب آباد /کراچی /ڈیرہ اسماعیل خان(اسٹاف رپورٹر/ خبر ایجنسیاں) کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث بچی سمیت 3افراد جاں بحق10زخمی ہوگئے‘ چھتیں‘ بورڈ اڑگئے‘ بجلی کانظام درہم برہم‘ نشیبی علاقے زیرآب آگئے‘ کراچی سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں آج بھی بارش کی پیش گوئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بھکرضلع میں آندھی اور طوفانی بارش دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہی ‘ آندھی کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑگئے‘ سائن بورڈز‘
چھپر‘دکانوں کے آگے لگے شیڈز اور دکانوں کا سامان تک اڑگیا۔ بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے۔ شدید بارش میں ہوا کے بگولے کی زد میں آکرموٹر سائیکل سوار دیوار سے جا ٹکرایااور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جھنگ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، چنیوٹ اور میانوالی کے علاقوںمیں آندھی اور بارش کی شدت کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے باعث بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا‘درجنوں ہائی ٹینشن اور لو ٹینشن پولز ٹوٹ زمیں بوس ہوگئے‘ بل بورڈ اور فلیکس بورڈ گرنے کے واقعات رونما ہوئے اور ٹرپنگ کی وجہ سے سو سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ جیکب آباد میں موسلادھار بارش کے دوران جان محمد کالونی میں گلی میںپڑی بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے سے7سالہ صائمہ مغیری جاں بحق ہوگئی۔بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ سیپکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ،ساری رات شہر تاریکی میں ڈوبا رہا ۔فیصل آباد میں گزشتہ رات شدید طوفان بادوباراں ،بارش اور بجلی گر نے سے 1افراد جا ں بحق اور 10افراد زخمی ،جبکہ فیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کے با عث بڑے پیمانے پر ڈسٹری بیوشن سسٹم کو نقصان پہنچا،درجنوں ہائی ٹینشن اور لو ٹینشن پولز ٹوٹ گئے۔آن لا ئن کے مطا بق فیصل آبا د کے نوا حی گا ئو ں 119ج ب سما نہ میں4نو جوان بارش میں نہا رہے تھے آسما نی بجلی گر نے سے کبڈی کے پلیئر عثمان جا ں بحق جبکہ واحد ،سجاد اور ارشد شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ،سمندری کے علاقہ میں آندھی اور طوفا نی بارش سے چھتے اور دیواریں گرنے سے خا تون سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ،2کی حا لت تشویشنا ک بتا ئی جا تی ہے ۔ دوسری جانب میں کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے قفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا جس ے موسم خوشگوار ہوگیا‘ محکمہ موسمیات نے آج کراچی میںگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز بار ش اور آندھی کے باعث پہاڑ پور کے علاقہ میں بجلی کا کھمبا گرنے سے 27سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونیوالی تیز بار ش اور آندھی کے باعث پہاڑ پور کے علاقہ سید علیاں میں بجلی کا کھمبا گرنے سے 27سالہ نوجوان علی رضا کنیرا ولد احمد نواز شدید زخمی ہوگیا، جس کو فوری طور پر علاج کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔