ٹی20ورلڈکپ 2024 کی پہلی ہیٹ ٹرک پیٹ کمنز کے نام

135

نیو یارک(نمائندہ خصوصی ) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8مرحلے میں آسٹریلین فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے پہلی ہیٹ ٹرک کر ڈالی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 8 مرحلے کے گروپ اے میں شامل آسٹریلیا اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایونٹ کے 44 ویں میچ میں انٹیگووا کے سر ویون رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں جس میں آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے بنگلا دیش کو 28 رنز سے شکست دیدی۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پیٹ کمنز نے ایک اوور کی آخری دو اور دوسرے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لیکر ہیٹ ٹرک مکمل کی، انہوں نے محمود اللہ، مہدی حسن اور توحید ہری دوئے کو آوٹ کیا۔ خیال رہے کہ یہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ میں کسی بھی بولر کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک ہے اور پیٹ کمنز سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کے بعد دوسرے آسٹریلین بولر بنے ہیں جنہوں نے ٹی 20 ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔