قادیانیوں کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے‘سنی تحریک

158

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کا آئین ملک میں رہنے والے ہر شخص پر لاگو ہوتا ہے۔73 ء کے آئین میں ترمیم کے بعد قادیانی اپنے آپ کو مسلم نہیں کہلوا سکتے۔قادیانیوںکے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔میڈیا سیل پاکستان سنی تحریک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دوراہے سے گزر رہا ہے۔