فیصل آباد: ورلڈ کیمل ڈے آج منایا جائے گا

68

فیصل آباد (اے پی پی) ورلڈ کیمل ڈے آج منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں جامعہ زرعیہ میں صبح 10 بجے خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان اور کنوینر پروفیسر ڈاکٹر محمد قمر بلال ڈائریکٹر و ڈین فیکلٹی آف اینیمل ہسبینڈری جامعہ زرعیہ ہوں گے۔ ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر سب سے خوبصورت اور وزنی اونٹ کی نمائش بھی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کیمل ڈے کے موقع پر تقریب میں اونٹ کی اہمیت و افادیت، اس کے دودھ و گوشت کے استعمال کے انسانی صحت پر مفید اثرات، اونٹ کی افزائش نسل اور دیگر اہم اُمور پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں اونٹ کی اہمیت اور اس کی نسل برقرار رکھنے کے لیے ورلڈ کیمل ڈے ہر سال 22 جون کو منایا جاتا ہے اور جامعہ زرعیہ کی فیکلٹی آف اینیمل ہسبینڈری بھی ہر سال اس ضمن میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کرتی ہے تاکہ اونٹ کی افزائش میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔