ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک چین سے نہیں رہیں گے، وزیراعظم

124

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک چین سے نہیں رہیں گے۔

پختونخوا میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرکے دم لیں گے اور تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  ضلع کرم میں آئی اے ڈی دھماکے میں 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس  کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

شہباز شریف نے  دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔