انٹرکلب کرکٹ : منصورہ اسپورٹس اور یونائیٹڈ اسپورٹس کی کامیابی

76

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پی سی بی کے تعاون سے اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کے زیراہتمام جاری پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ گلبرگ پر پہلے میچ منصورہ میں اسپورٹس نے پاک فلیگ کرکٹ کلب کو 192 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی ۔ منصورہ اسپورٹس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز اسکور کئے۔ ہدف کے تعاقب میں پاک فلیگ کرکٹ کلب 108 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔