ذہنی دبائو کی وجہ سے جوتے کے تسمے بھی نہیں باندھ سکتا تھا، مائیکل وان

214

لندن(اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے انکشاف کیا کہ وہ ایک خطرناک بیماری میں مبتلا تھے۔ مائیکل وان نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ وہ ذہنی دبائو کی وجہ جسمانی پیچیدگیوں کا شکار ہوئے اور اپنی شرٹ کے بٹن اور جوتے کے تسمے تک بھی نہیں باندھ سکتے تھے جب کہ پاکستان کے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران بیماری کی علامات شدید تر تھیں۔مائیکل وان نے کہا کہ میں مائیکرو فون نہیں اٹھا سکتا تھا، مجھے کمنٹری باکس سے میلبرن کے اسپتال بھیج دیا گیا، واپس انگلینڈ آ کر سی ٹی اسکین کرایا جس سے جسم میں اسٹریس ہارمونز کا پتا چلا، میرے جوڑوں میں شدید درد تھا، میں اگر 80برس کا ہوتا تو خود کو گولی مار نا چاہتا۔