ایڈیشنل آئی جی کا ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن کو نقد انعام

392
ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب مہناس کانسٹیبل شاہنواز کو سرٹیفیکیٹ اورنقد انعام سے نوازتے ہوئے

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شاہنواز خان کو شاندار کامیابی پر سی سی فرسٹ سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ سے نوازا ہے۔شاہنواز خان نے گولڈ میڈل کے ساتھ مسٹر ساؤتھ ایشیا کا ٹائٹل حاصل کیا تھا، 65 سال میں پہلی بار مسٹر ساؤتھ ایشیا کا ٹائٹل پاکستان کے نام ہوا۔مسٹر ساؤتھ ایشیا بننے والے کانسٹیبل شاہنواز خان سے کراچی پولیس چیف کی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے پاکستان کا نام روشن کرنے اور شاندار اعزاز حاصل کرنے پر کانسٹیبل کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔پولیس کانسٹیبل نے عالمی ٹائٹل پر اپنی نظریں مرکوز کر رکھی ہیں۔واضح رہے کہ پولیس کانسٹیبل شاہ نواز خان ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے تھانہ مومن آباد میں تعینات ہیں۔