نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں موسم گرما کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 40 ہزار سے زائد لوگ متاثر اور 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں بدترین ہیٹ ویو کے ساتھ چند علاقوں میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہے۔دارالحکومت نئی دہلی کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر کم پڑ گئے ہیں اور اسپتالوں میں پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے ۔ وزیر صحت نے وفاقی اور ریاستی اداروں کو فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شدید گرمی سے جانور بھی متاثر ہوئے ہیں اور گرمی کے سبب اُڑتے پرندے گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔